اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے پرعزم عوام کے مظاہرے اور دھرنے جاری ہیں۔ حکومت کی جانب سے تشدد کی افواہیں آرہی ہیں اور حکومت کے حامی وہابی گروپ نے تلواریں اٹھا کر عوام کو ڈرانے دھمکانے کی کوششیں شروع کررکھی ہیں لیکن عوام پھر عدم تشدد کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ان کے عزم میں کوئی خلل پڑنے کا کوئی شائبہ نظر نہیں آرہا۔دریں اثناء شیعہ راہنما "علی الاسود" اور سنی رہنما "شیخ عبداللطیف محمود" نے ہر قسم کے تشدد اور تفرقہ اندازی کو مسترد کرتے ہوئے عوام کی وحدت پر زور دیا ہے۔ ادھر احتجاجات کے لئے تمام دھڑوں کے مشترکہ الائنس کے سربراه "جواد فیروز" نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں معترضین کے پروگراموں میں ایک عظیم اجتماع اور سیمینار کا انعقاد ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ سیمینار "قومی اتحاد اور مطالبات" کے عنوان سے منعقد ہوگا۔
.........
/110